the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 غزہ میں اسرائیلی بمباری سے آج بھی حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں مصر کی سرحد سے متصل رفاح  میں علی الصبح بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطین شہید جب کہ متعدد زخمی ہو  گئے۔ اسرائیل نے رفاح میں ایک 4 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہان انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حماس نے غیر



ملکی پر ایئر لائنز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دیں ورنہ جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار  وہ خود ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں حماس کے ایک کمانڈر  کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید ہو گئے تھے جب کہ حماس کے رہنما حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے 8 جولائی سے شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.